وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر جائیں گے

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر...
شائع 18 اگست 2020 11:34am

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر جائیں گے، وہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیر خارجہ 20 اگست کو چین کے دورے پر جائیں گے، شاہ محمود قریشی کا دورہ بیجنگ ایک روزہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون ،سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔