نیب نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو(نیب )نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس...
اپ ڈیٹ 18 اگست 2020 01:52pm

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو(نیب )نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ، ‎ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم اور وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی، ‎جس میں آصف زرداری سمیت19ملزمان کے نام شامل ہیں۔

نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا،یفرنس میں آصف زرداری سمیت19ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر 3.74 بلین ہو گئی جبکہ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی،3 مزید ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق گواہان نے نیب کو بیان دیا ہے کہ وہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتے رہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25-25فیصد کے شراکت دار ہیں اور دونوں ہی نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں۔

نیب ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین کے معاہدون ،جعلی دستاویزات میں مدد کی، جعلی دستاویزات پر کمپنی نے قرضہ لیا اور پھر ‎پارک لین نے قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا۔