لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ دہشتگرد گرفتار
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ دہشتگرد...
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، دہشتگرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، دھماکاخیز مواد اور پستول برآمد کرلی گئی۔
لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد لیاقت خان کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دھماکاخیز مواد، دستی بم اور پستول برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگرد نے لاہور میں اہم عمارت کو نشانہ بنانا تھا،سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم سے اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔