عمران خان نے2سالہ دورمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی،بلاول بھٹو
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے 2سالہ دور میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، خارجہ پالیسی ناکام اور انسانی حقوق نشانے پر رہے، ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری بھی ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے اپنے دوسالہ دور میں ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام رہی، ان دوسالوں کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق نشانہ رہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے دوبرسوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ان دو سالوں میں پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی۔
2 years in power & @ImranKhanPTI has given us the worst economy in our country’s history, foreign policy failures from Kashmir to Saudi, democracy & human rights suffering , unemployment at an all time high, transparency international has said corruPTIon is higher than before.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 18, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔