جتنا بھی مشکل وقت آئےعوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 24سالہ جدوجہدابھی ...
شائع 18 اگست 2020 03:42pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 24سالہ جدوجہدابھی ختم نہیں ہوئی،جتنا بھی مشکل وقت آئےعوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 2سالہ کارکردگی پر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

اندرونی وبیرونی چیلنجزکا مقابلہ کرنے پر وفاقی وزراء سمیت اتحادیوں نے بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ، وفاقی وزرا ءنے وزارتوں کے حوالے سے پرفارمنس رپورٹ پیش کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں اور اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 24سالہ جدوجہدابھی ختم نہیں ہوئی،جتنا بھی مشکل وقت آئے،عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، عام آدمی کی زندگی بہتر بناناجدوجہد کا اصل مقصد ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقہ کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے، ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے،مدینے کی فلاحی ریاست کےتصورکوعملی شکل دینا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نصاب میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصورشامل کریں گے،ابتدائی طورپر8 ویں اور9ویں جماعت کیلئےنصاب تیار کیا جائےگا۔