شہری مہنگائی سے مشکلات کا شکار

شہرقائد کے باسیوں کو مہنگائی کے طوفان کا بھی سامنا ہے، کھانے...
شائع 18 اگست 2020 07:11pm

شہرقائد کے باسیوں کو مہنگائی کے طوفان کا بھی سامنا ہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، آٹا بھی ستر روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

موجودہ حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔

دو سال کے دوران نہ صرف آٹا، دودھ، چینی دال مہنگی ہوگئی، بلکہ سبزی اور پھلوں کے دام بھی بڑھ گئے۔

آٹا اڑسٹھ سے ستر روپے اور چینی پچانوے سے سو روپے کلوتک جاپہنچی۔ تازہ دودھ ایک سو بیس روپے لیٹر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دو سال کے دوران ڈالر ایک سو چوبیس سے بڑھ کر ایک سو اڑسٹھ روپے پر پہنچ گیا۔

ڈالر مہنگا ہونے سے متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، تاہم مہنگائی کے ستائے عوام وزیراعظم سے ریلیف کی درخواست کر رہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کھاناے پینے کی اشیا سستی ہوں گی، تو انھیں سکھ کا سانس ملے گا۔