پارلیمان چلے گا تو عوامی مسائل حل ہونگے، اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور قائد حزب...
شائع 18 اگست 2020 07:13pm

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف دونوں کو ایوان میں زیادہ آنا چاہیے، پارلیمان چلے گا تو جمہوریت چلے گی اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمیشہ اسمبلی میں سب سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دیا، کبھی حکومت ناراض تو کبھی اپوزیشن کو شکوہ رہتا ہے۔ اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں اگر کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

پنجاب حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد میں سپیشل سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پنجاب ہاوس میں بیٹھے گا۔