وزارت صحت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
پاکستان ہیلتھ اینڈ ریسرچ کونسل 2019 بِل متعارف کروانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دیا گیا ۔ وزارت صحت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔
وزارت صحت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ جس کے مطابق پاکستان ہیلتھ اینڈ ریسرچ کونسل 2019 بِل متعارف کروانے کے لیے وزارت پارلیمانی امورکوارسال کیا گیا ۔
ڈریپ ترمیمی ایکٹ کی تیاری، وزارت قانون کو جمع کروانے کے مراحل میں پہنچ گیا ۔ ڈبلیو ایچ او لیول 3 کے حصول کے لیے ڈریپ میں خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کورونا وائرس کے بعد نیشنل کووڈ ایکشن پلان مرتب،عوامی مہم اوربچاؤ کے لیے ایس او پیزتشکیل کیے گیے ۔ ہیلتتھ فنانسنگ میں بھی متعدد انقلابی اقدامات ، اسلام آباد کے پی تھرپارکراورآزاد کشمیرخصوصی صحت پروگرام متعارف کرایا ۔
وزارت صحت کی جانب سے تمباکونوشی پرکنٹرول پانے کے لیے سِن ٹیکس کا نفاذ ۔ یاران وطن ایپ کا انعقاد ۔ ہیلتھ سروسزکے لیے اہم پیکج کا اعلان ۔2.5 ارب روپے کی لاگت سے پی سی ون کا آغازسمیت بہتراوربروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے 9 ہزار لیڈی ہیلتھ کئیرورکرزکی بھرتی کی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔