پاکستان میں بننے والے ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد کی منظوری
وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چینی کی قلت پر قابو پانے اور موجودہ بحران کو حل کرنے کے لئے اس کی درآمد کی منظوری دے دی ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے ماسکس سمیت پاکستان میں تیار کئے جانے والے ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد کی بھی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ ارکان نے دو پارلیمانی سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا کھڑے ہو کراستقبال کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں جرات اور بہادری سے پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔