اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اہم اجلاس

پنجاب میں کارروائیوں سے بچنے کی کے لئے چینی سندھ منتقل ...
شائع 18 اگست 2020 10:55pm

پنجاب میں کارروائیوں سے بچنے کی کے لئے چینی سندھ منتقل کرکےذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوقابوکرنے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔ جس میں خصوصاً گندم اورچینی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پرغورکیا گیا۔

وزیراعظم کو چینی کی ذخیراندوزی پربریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے بتایا کہ پنجاب کی 2 شوگرملزکی جانب سے کی گئی ہیرا پھیری پکڑی گئی ہے ، ان فیکٹریزکے مالکان نے جولائی میں چینی کی غیرمعمولی مقدارفیکٹریوں سے نکالی اوراسے پکڑدھکڑ کے خوف سے سندھ منتقل کیا جارہا تھا تاکہ چینی کو سندھ میں ذخیرہ کیا جاسکے، لیکن خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی توسندھ پنجاب سرحد پر 500 ٹن چینی پکڑی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جہاں بھی چینی یا گندم کی ذخیرہ اندوزی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، اور اس حوالے سے جو آرڈیننس بنایا گیا تھا اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔