پنوعاقل میں ذہنی مریض نے گھر کے 11افراد کو قتل کردیا

سکھر:پنوعاقل میں ذہنی مریض نے اپنی بھابھی اور بھتیجوں سمیت گھر...
شائع 19 اگست 2020 02:12pm

سکھر:پنوعاقل میں ذہنی مریض نے اپنی بھابھی اور بھتیجوں سمیت گھر کے 11افراد کو قتل کردیا، ملزم کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

سکھرضلع کی تحصیل پنوعاقل کے کینٹ تھانےکی حدودمیں جنونی شخص عبدالوہاب انڈھڑنے اپنے گھر کے11افرا کواس وقت تیز دھار آلے سے قتل کردیاجب وہ سورہےتھے، مرنے والوں میں5خواتین اوربچےشامل ہیں۔

پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پرپہنچی اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاجبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق،مقتولین میں ملزم کی بھابھی ،بھتیجیاں اور دیگرقریبی عزیزخواتین شامل ہیں،ملزم سے مزیدتفتیش کی جارہی ہےجبکہ ایک ہی گھر میں 11افرادکےقتل کی خبر پر علاقے کی فضاسوگوارہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے واقعےکا نوٹس لےلیااورآئی جی سندھ سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ۔