کے الیکٹرک کے افسر عامر ضیا کی حفاظتی ضمانت

ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر کے الیکٹرک ...
شائع 19 اگست 2020 06:59pm

ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن ہیڈ عامر ضیا نے بھی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

مقامی عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے پچیس اگست تک پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزم کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔

ملزم عامر ضیا نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی تھی،سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔