سندھ: ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر غور

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیات اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد...
شائع 19 اگست 2020 07:09pm

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیات اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر مشاورت جاری ہے۔

اس مرتبہ انتظامی افسران کی بجائے بلدیاتی افسران کو ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ کے ایم سی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جاسکتا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست کو ختم ہورہی ہے سندھ حکومت کے اندرونی حلقوں میں کراچی سمیت صوبہ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے مشاورت جاری ہے، اور یہ ذمہ داریاں انتظامی افسران کی بجائے بلدیاتی کے افسران کے سپرد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام زیر غور ہے، ڈاکٹر سیف کے ایم سی کے میونسپل کمشنر تعینات ہیں اور کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں،

پہلے بھی کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں غیر متنازعہ اور کرپشن کے الزامات سے پاک ڈاکٹر سیف کی تعیناتی پر کسی اسٹیک اسٹیک ہولڈر کو اعتراض نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی 6 ڈی ایم سیز کیلئے بھی تعینات میونسپل کمشنر ہی ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے جاسکتے ہیں تاہم ایم سی ساوتھ اختر شیخ پر کرپشن کے الزامات کے باعث اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل محکمہ بلدیات کے افسر رحمت اللہ شیخ بھی بحالی لئے سرگرم ہیں اور سیکریٹری بلدیات کی مدد سے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ تعیناتی کے خواہش مند ہیں۔

سیکریٹری بلدیات کے ہمراہ دو وزرا نے ملاقاتیں بھی کی ہیں تاکہ وزیر اعلٰی سندھ کو رحمت شیخ کی تعینات کیلئے راضی کیا جاسکے۔