شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توثیق

آمدن سے ذائد اثاثے بنانے کا نیب ریفرنس سندھ ہائیکورٹ نے عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
شائع 19 اگست 2020 07:09pm
شرجیل میمن- فائل فوٹو
شرجیل میمن- فائل فوٹو

آمدن سے ذائد اثاثے بنانے کا نیب ریفرنس سندھ ہائیکورٹ نے عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے متعلق شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت نے شرجیل میمن کو مزید 40 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے شرجیل میمن کی والدہ زینت انعام کی ضمانت قبل اس گرفتاری منظور کی عدالت نے زینت انعام کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم ذیشان کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جبکہ آغا انعام ،شوکت تھیبو اور وسیم اختر تھیبو، سبحان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی۔