چینی کی کرپشن میں حکومتی لوگ ملوث ہیں، مشاہد اللہ

سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ چینی کی کرپشن میں آپ کے لوگ...
شائع 19 اگست 2020 08:49pm

سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ چینی کی کرپشن میں آپ کے لوگ ملوث ہیں، آپ کرپشن کو عبادت سمجھتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے حکومتی وزراء پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ آج درجن بھر وزراء نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرس کی۔

مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی وزیر جھوٹ بولے گا تو میں معاملہ استحقاق کمیٹی میں اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی کی کرپشن میں آپ کے لوگ ملوث ہیں، آپ کرپشن کو عبادت سمجھتے ہیں۔

مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سنا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزراء آپس میں لڑتے ہیں، وزیراعظم نے خود بیچ بچاؤ کروا کیا اور ایک وزیر کوسائیڈ پرلے گئے۔

بعدازاں سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔