پی ٹی آئی حکومت ناکام ترین قرار

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی حکومت کو ناکام ترین قرار دے دیا۔ امیر...
شائع 19 اگست 2020 10:22pm

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی حکومت کو ناکام ترین قرار دے دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام ترین قرار دے دیا،

وہ کہتے ہیں حکومت نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا،حکومتی کارکردگی عوام کے چہروں سے عیاں ہے،قرضے پر قرضہ لیا جا رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ دوسال حکومت نے ضائع کردیئے۔

سراج الحق کاکہنا تھا کہ حکومت نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے حکومتی وزراء پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ آج درجن بھر وزراء نے جھوٹ پر مبنی پریس کانفرس کی۔

مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی وزیر جھوٹ بولے گا تو میں معاملہ استحقاق کمیٹی میں اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی کی کرپشن میں آپ کے لوگ ملوث ہیں، آپ کرپشن کو عبادت سمجھتے ہیں۔

مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سنا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزراء آپس میں لڑتے ہیں، وزیراعظم نے خود بیچ بچاؤ کروا کیا اور ایک وزیر کوسائیڈ پرلے گئے۔

بعدازاں سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔