دی مسلم 500: عمران خان 'مین آف دی ایئر قرار'

جاری کی جانے والی فہرست میں معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل اور مفتی محمد تقی عثمانی کا نام بھی شامل ہے۔
شائع 24 اگست 2020 01:04am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 'دی مسلم 500' کی جانب سے ’مین آف دی ایئر‘ قرار دے دیے گئے۔ سال 2020 کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی۔ میگزین 'دی مسلم 500' کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست میں مین آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

جاری کی جانے والی فہرست میں معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل اور مفتی محمد تقی عثمانی کا نام بھی شامل ہے۔

دوسری طرف ویمن آف دی ایئر کا اعزاز امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنما راشدہ طالب کو دیا گیا ہے۔

سال 2020 کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی
سال 2020 کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی

دی مسلم فائیو ہنڈریڈ کی فہرست میں دنیا بھر سے مسلم شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے آیت اللہ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔ با اثر مسلم شخصیات میں سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے بھی جگہ بنا لی ہے، اسپورٹس، ٹیکنالوجی، سماجی و ثقافتی فہرست میں فٹ بالر محمد صلاح اور ملالہ یوسف زئی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔