ایران نے متحدہ عرب امارات کا جہاز قبضے میں لیکر عملہ گرفتار کرلیا

ایران نے اماراتی بحری جہاز قبضے میں لے کرعملے کو گرفتار کرلیا۔...
شائع 24 اگست 2020 08:37am

ایران نے اماراتی بحری جہاز قبضے میں لے کرعملے کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو ایرانی ماہی گیر جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے رواں ہفتے اپنے علاقے کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے اور جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز نے دو ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر جاں بحق کیا تھا اور ایک کشتی بھی قبضے میں لے لی تھی۔

ایران نے اس واقعے پر تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الزام پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔