پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 293,261ہوگئی، 6,244افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 24 اگست 2020 09:24am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد293,261ہوگئی جبکہ6,244افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 496نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ93ہزار 261ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24اگست بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید 111نئے مریض سامنے آئے۔

پنجاب میں 55، اسلام آباد میں 22،گلگت بلتستان میں 25اورآزاد کشمیر میں کوروناکے09کیسز رپور ٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ28ہزار284 ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار233افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار766،اسلام آباد میں15ہزار515، بلوچستان میں12ہزار527 ،گلگت بلتستان میں2682اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2254کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید09مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6244ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2367افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2188،خیبرپختونخوا میں 1248،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں141اور گلگت بلتستان میں 64اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ10ہزار188 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے686 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے993افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 76ہزار829مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار655کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے496افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24لاکھ63ہزار513افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔

‏ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرکےاسپتالوں میں 115مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اس وقت1ہزار163مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔