کراچی میں پلاٹ کے تنازعے پر عوات نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پلاٹ کے تنازعے پر عورت نے دوسری...
شائع 24 اگست 2020 09:41am

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پلاٹ کے تنازعے پر عورت نے دوسری خاتون پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ۔

کراچی کےعلاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں تیزاب گردی کاافسوس ناک واقعہ آیا،ایک خاتون نے دوسری خاتون پرتیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں 55 سالہ زینت خاتون جھلس کرزخمی ہوئیں تھیں، جنہیں سول برنس وارڈ منتقل کیاگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پلاٹ کے تنازعے کامعاملہ ہے جبکہ خاتون پرتیزاب پھینکنے پرمقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

جبہ گوہر آفریدی نامی شخص نے 18اگست کی دوپہر ایک دو خواتین کیری بلوچ اور زینت کو عاصمہ نامی خاتون کے گھر بھیجا تھا کہ میرے پلاٹ سے قبضہ چھوڑے جو بھی لین دین کرنی ہے وہ کرلے لیکن عاصمہ نامی خاتون اس کے بھائی نے خواتین پر تیز اب پھینک دیا ، جس سے زینت جھلس گئی۔

واقعہ کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے ،واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔