وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا، 11نکاتی ایجنڈاجاری
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،اجلاس کا 11نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 11نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف ماہر معاشیات کی نامزدگیوں اورکابینہ کی منظوری کے بغیرسرکاری تقرریوں کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے اور کابینہ ذیلی کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسزکیلئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 12 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی پر حتمی مشاورت اورحکومتی لیل ٹیم مختلف آپشنزپر بریگنا دےگی جبکہ کابیہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدےکا جائزہ بھی لے گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔