قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس آج، اہم امورپر گرما گرم بحث کاامکان
اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہونے جا رہے ، قانون سازی کے علاوہ نئے بل اورتحاریک پیش کی جائیں گے، ایوان میں نوازشریف کی واپسی سمیت دیگر اہم امور پر بھی گرما گرم بحث کا امکان ہے۔
سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس 2روزکے وقفے کے بعد آج ہو رہے ہیں، شام 5بجے ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں آج پرائیویٹ ممبرڈے ہے، جس میں 38 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا، قانون سازی کے علاوہ نئے بل اور تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب شام 4بجے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 24 نکاتی ایجنڈے جاری کیا گیا ہے،اجلاس میں تعلیم، دفاع، قانون انصاف، کامرس، ہاوسنگ، پلاننگ اورداخلہ کی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ تحاریک بھی قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔