الیکشن کمیشن نےمرحوم سینیٹرمیرحاصل بزنجو کی نشست کوخالی قراردیدیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مرحوم سینیٹر میر حاصل...
شائع 24 اگست 2020 01:49pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، جس پر الیکشن کمیشن نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست کو خالی قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی خالی نشست پر 30 دن کے اندر الیکشن کرانے ہوتے ہیں، بلوچستان کی خالی نشست پر 30دن کے اندر الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔