بھارت سےبعیدنہیں کہ کوئی نیافالس فلیگ آپریشن سامنےلائے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے بعید...
شائع 24 اگست 2020 02:37pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے بعید نہیں کہ کوئی نیا فالس فلیگ آپریشن سامنے لائے ، سعودی عرب نے کچھ واپس مانگا یہ قیاس آرائیاں ہیں، پاک سعودی قلبی تعلق کوکوئی نقصان نہیں ہوسکتا ،اسرائیل سے متعلق مؤقف واضح اورقوم کی امنگوں کے مطابق ہے ،نہ دباؤہے اورنہ دباؤ قبول کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دفترخارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ،سعودی عرب کے تعلقات اورافغان طالبان مذاکرات سے آگاہ کیا ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں ہر8 کشمیریوں پرایک بھارتی فوجی بندوق تانیں کھڑا ہے ،بھارت سے بعید نہیں کہ کوئی نیا فالس فلیگ آپریشن سامنے لائے۔

سعودی عرب سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرکے معاملے کو سعودی عرب کے ساتھ مل کرآگے بڑھیں گے، آپس میں کوئی ابہام نہیں ،قیاس آرائیاں ہیں، سعودی عرب نے کچھ واپس نہیں مانگا پاک سعودی قلبی تعلق کو کوئی نقصان نہیں ہوسکتا ، تعلق ہے توایک دوسرے سے توقعات بھی ہیں۔

افغان طالبان وفد کے دورہ کا اہم قراردیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں معاونت کرسکتا ہے،پاکستان کسی پر فیصلہ مسلط نہیں کرسکتا،انٹرا افغان ڈائیلاگ کا جلد از جلد افتتاح چاہتے ہیں،افغانستان پر برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، امن عمل کیلئے افغان طالبان کا دورہ اہم ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا افغان طالبان مفاہمت میں پاکستان کااہم کرداررہا،یہ دورہ بھی رکاوٹیں دورکرنے کیلئے اہم ہے ،افغان طالبان وفد سے کل تفصیلی نشست ہوگی،چین افغانستان پر سارےعمل کو سپورٹ کررہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے متعقل واضح اورقوم کی امنگوں کے مطابق مؤقف ہے ،اس حوالے سے نہ دباؤہے اور نہ قبول کریں گے۔