سارہ خان یوٹیوب چینل نہیں کھول سکتیں۔۔۔ لیکن کیوں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ان کا یوٹیوب چینل...
شائع 31 اگست 2020 09:56am

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ان کا یوٹیوب چینل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی یوٹیوب پر نہیں آسکتیں کیونکہ یوٹیوب پر بہت زیادہ بولنا پڑتا ہے اور وہ زیادہ بول نہیں سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اداکاری کو ہی آگے لے کر چلنے اور کامیاب ہونے کا ارادہ ہے۔

سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل”ثبات“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔