سُشانت خودکشی کیس: تفتیشی افسر کا تعاون نہ کرنےپر اداکارہ کو تھپڑ
رواں برس جون میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں تعاون نہ کرنے پر تفتیشی آفیسر نے مشتبہ ملزمہ اداکارہ ریا چکرورتی (سُشانت کی گرل فرینڈ) کو تھپڑ جڑ دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سُشانت سنگھ کیس کی تحقیقات اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سپرد کردی گئی ہیں، کیس کی تفتیش کیلئے جمعے کے روز ریا کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے 9 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔
دورانِ تفتیش تعاون نہ کرنے پر سی بی آئی کی ایک خاتون آفیسر نوپر پراساد نے اداکارہ ریا چکرورتی کو تھپڑ رسید کردیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے رواں برس 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔