سولہ ہزار لوگوں کا قاتل بدنام زمانہ سابق جیلر انتقال کر گیا
کمبوڈیا کے بدنام زمانہ سابق جیلر خمیر روگ 77 سال کی عمر میں نوم پنہ کے ہسپتال میںانتقال کر گئے۔ خمیر روگ 16 ہزار کمبوڈین باشندوں کو قتل کرنے، بچوں کو جان سے مارنے اور زندہ قیدیوں پر طبی تجربات جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث رہے۔
کمبوڈیا کے ذرائع ابلاغ نے ٹریبونل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خمیر روگ کی ہلاکت رات گئے سوویت فرینڈشپ ہسپتال نیتھ پھیکترا میں ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خمیر روگ 16 ہزار کمبوڈین باشندوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ ان پر بھی یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے بچوں کو بھی جان سے مارنے کا حکم دیا۔
جب خمیر روگ ٹوول سلین جیل کے جیلر تھے انہوں نے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا۔ ان پر ایک سنگین الزام بھی ثابت ہوا جس کے مطابق وہ زندہ قیدیوں پر طبی تجربات کرواتے رہے۔
ماؤ نواز حکومت کے لیے نوم پنہ میں جاری جنگی جرائم کے ٹریبونل کے تحت سزا سنائے جانے کے بعد ٹوول سلین جیل کے سابق سربراہ عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔