'امریکی حکومت کے تمام منصوبے اورسازشیں ناکام ہو چکی ہیں'

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں نے ہماری عوام پر دباو ضرور ڈالا مگراس میں پیش رفت نہ کر پائیں۔
شائع 04 ستمبر 2020 12:38am

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے ہمارے خلاف تمام منصوبے اور سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔

ایرانی صوبوں کرمان شاہ مشرقی آذربائیجان اور اردبیل کے اعلی عہدےداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے برقی بیراج اور شمسی توانائی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے امریکی پابندیاں پر غور کیا۔

انہوں نےکہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران اپنے تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کی ایران کے خلاف تمام سازشیں اور منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں نے ہماری عوام پر دباو ضرور ڈالا مگراس میں پیش رفت نہ کر پائیں۔