Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لداخ کے بعد چین نے ایک اور بھارتی ریاست پر دعویٰ کردیا

چین کی طرف سے ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا ہے، جس کے باعث بھارت کو...
شائع 08 ستمبر 2020 08:21am

چین کی طرف سے ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا ہے، جس کے باعث بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بیجنگ انتظامیہ کی طرف سے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ دہرا دیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا۔ اروناچل پردیش در اصل تبت کا جنوبی حصہ ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے چند روز قبل پانچ بھارتی شہریوں کی گمشدگی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ چار سے پانچ ماہ کے دوران چین اور بھارت کے درمیان زبردست کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک بار دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آئیں جس کے بعد پیپلز لبریشن آرمی نے حریف بھارتی فوج کے 20 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div