Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'بھارتی فوج نے غیرقانونی طور پر ہمالیہ کی متنازعہ سرحد پار کی'

چین نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ہمالیہ کی متنازعہ سرحد کو غیرقانونی طور پر عبور کیا ہے اور گشت پر مامور فوجیوں پر اشتعال انگیز فائرنگ کی ہے۔
شائع 08 ستمبر 2020 10:09pm

چین نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ہمالیہ کی متنازعہ سرحد کو غیرقانونی طور پر عبور کیا ہے اور گشت پر مامور فوجیوں پر اشتعال انگیز فائرنگ کی ہے۔

چینی فوج کے ترجمان کرنل ژینگ شوئیلی نے کہا کہ ان کے فوجیوں کو مجبوراً جوابی کارروائی کرنی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے پینگونگ سوجھیل کے جنوبی کنارے کے قریب پہاڑی علاقےشینپاؤ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو غیرقانونی طور پر پار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہوئی اور علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر یہ خطرناک کارروائیاں بند کرے۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرنے والے اہلکاروں کو واپس بلائے اور اشتعال انگیز فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو سزا دے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div