Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال،پہلی باریومیہ95ہزار سے زائدکیسزرپورٹ

نئی دہلی :بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ہے،پہلی بار95ہزارسے...
شائع 10 ستمبر 2020 11:02am

نئی دہلی :بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ہے،پہلی بار95ہزارسے زائدیومیہ کیسزرپورٹ ہوگئے ،کئی ریاستوں سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا جبکہ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیرنظراندازکرنےپرصورتحال مزید ابترہونےکاخدشہ ظاہر کردیا۔

بھارت ایشیا میں کورونا وائرس کا نیا گڑھ بن گیا،وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے،ایک ہی روز میں 95ہزار 700سے زائد کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق یومیہ ہزاروں کیسز سامنےآنے کے بعد تعداد 44لاکھ 65ہزارسے تجاوز کرگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 1100سے زائدہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 75ہزار سے بڑھ گئی،سب سےزیادہ کیسز ریاست مہاراشٹر، تامل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ناکافی ٹیسٹنگ ،وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ردعمل میں تاخیر کی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر پر صحیح طریقے سےعملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہورہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div