Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امریکا: چینی طلباء کے ویزے منسوخ

چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ امریکا نے سیکیورٹی...
شائع 10 ستمبر 2020 10:08pm

چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ امریکا نے سیکیورٹی خدشات کے تحت ایک ہزار سے زائد چینی باشندوں کے ویزے منسوخ کردیئے۔

چین کے طلبہ اور ریسرچر کو چین سے داخلے کو سیکیورٹی رسک تصور کیا جارہاہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن کچھ چینی گریجویٹ طلبا اور رسرچر کے ویزہ روک رہا ہے تاکہ حساس تحقیق چوری نہ ہوسکے۔

کورونا وائرس کی تحقیقات چوری کرنے کی کوششوں سمیت دیگر الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

پہلے امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جدید حملہ آور ڈرون طیارے، فِفتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، دوبارہ تشکیل دیے گئے کارگو طیارے اور روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام، یہ تمام چیزیں چینی فضائیہ کو زیادہ مہلک بنا رہی ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چینی فضائیہ امریکا کے لیے خطر ناک ترین بن چکی ہے۔ درحقیقت یہ تمام پیش رفت امریکی حربی منصوبہ سازوں کے لیے بڑی تشویش کا ذریعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح وہ دنیا میں تیسری بڑی فضائیہ بن چکی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا کے لیے خطرات کا جائزہ لینے والے ماہرین نہ صرف چینی فضائیہ کے حجم پر توجہ دے رہے ہیں بلکہ وہ اس کی بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی اور کثیر مشن تدابیر پر بھی غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اس وقت روسی ساختہ S-400 اور S-500 فضائی دفاعی نظاموں کو چلا رہا ہے۔ یہ دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ہیں۔ روسی میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین کے فضائی دفاعی نظام اسٹیلتھ طیاروں کو بھی نظر میں رکھ سکتے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ایک اور بات جو چینی فضائیہ کے حوالے سے امریکا کو پریشان کر رہی ہے، وہ اس کے حملے کے دائرہ کار میں تیزی سے سامنے آتا ہوا اضافہ ہے۔ مثلا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے امریکا کے طیاروں سے ملتے جلتے بڑے ٹرانسپورٹ طیارے تیار کر لیے ہیں۔ اس سے نہ صرف تائیوان پر بہتر طور پر حملہ کیا جا سکتا ہے بلکہ چین کے سمندر کے جنوب میں مزید علاقوں تک چینیوں کی رسائی میں بڑے پیمانے پر توسیع حاصل ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div