Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز

بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز طویل عرصے بعد آج سے ہورہاہے۔...
شائع 11 ستمبر 2020 11:27pm

بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز طویل عرصے بعد آج سے ہورہاہے۔

طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کرکے دوحہ بھیج دیا گیا، امریکی وزیرخارجہ بھی قطر جائیں گے۔امریکی صدر نے مذاکرات کا خیرمقدم کیاہے ۔

افغانستان میں قیام امن کیلئے دوحہ میں ایک بار پھر مذاکرات کا دور شروع ہورہاہے۔

افغان حکومت نے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہائی دے کردوحہ روانہ کردیا۔

افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم بھی جلد مذکرات کا حصہ بنے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مذاکرات میں شرکت کے لئے قطرجا رہے ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کہتے ہیں کہ مذاکرات چالیس سالہ جنگ کےخاتمے کا ایک تاریخی موقع ہے،افغان رہنما اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ کا خاتمہ کریں۔

امریکی صدرنے مذکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے افغانستان میں صرف چار ہزارامریکی فوجیوں کی موجودگی کا کہہ دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div