Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ارطغرل غازی کے 'دوآن الپ' دورہ پاکستان کے بعد واپس وطن روانہ

مشہور تُرک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' کے معروف اداکار جاوید جیتن...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 09:01pm

مشہور تُرک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' کے معروف اداکار جاوید جیتن المعروف دوآن الپ 2 روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے، وہ جہاں بھی گئے شائقین سلفیاں لینے پہنچے، دوآن الپ نے شاندار میزبانی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

جاوید جیتن المعروف دوآن الپ کی پاکستان آمد اسلام آباد اور راولپنڈی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشی کا باعث بنی۔ اداکار جہاں بھی پہنچے وہاں چاہنے والے بھی پہلے سے موجود ہوتے تھے۔

اداکار جاوید جیتن نے 2 روز اسلام آباد میں ہی قیام کیا اور کئی تقریبات میں شرکت کی۔ ایک تقریب میں تو انہوں نے 'دوآن الپ' کا روپ بھی اپنایا۔

جاوید جیتن 2 روزہ دورہ مکمل کرکے ترک ائیرلائین کی پرواز سے استنبول روانہ ہوئے، ائیرپورٹ پر بھی عملے نے ترک اداکار کو گھیر لیا اور سیلفیاں بنانے کی خواہش پوری کی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے ترک اداکار کو رخصت کیا، انہوں نے مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div