Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سینما انڈسٹری کے کردار اور اس کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز اور پاکستانی قوم کے...
شائع 18 ستمبر 2020 10:35pm

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز اور پاکستانی قوم کے منفرد تشخص کو اندرون اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا، پاکستانیت کا فروغ اور نوجوان نسل کو قومی ورثے سے روشناس کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی تشخص، تہذیب و ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کا کردار اور سینما انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کو ملک میں سینما کی بحالی اور ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کے اہم کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سینما انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کو دور کرنے کے حوالے سے مجوزہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وطن عزیز اور پاکستانی قوم کے منفرد تشخص کو اندرون اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا، پاکستانیت کا فروغ اور نوجوان نسل کو قومی ورثے سے روشناس کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی تفریح کی فراہم کے ساتھ ساتھ سینما معاشرتی اقدار اور قومی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے ضمن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سینما انڈسٹری کی زبوں حالی کی وجہ سے نہ صرف غیرملکی مواد کی بھرمار ہوئی ہے بلکہ اس سے نوجوان نسل کی اعلیٰ اقدار پر مبنی تربیت کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں لہذا اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سینما انڈسٹری کی بحالی اور مقامی سطح پر معیاری فلموں کی تیاری کے حوالے سے مراعاتی پیکیج دینے کی تجاویز کے حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی کہ ان تجاویزپر عمل درآمد کا روڈ میپ جلد از جلد پیش کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div