Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور پیمرا کی کمیٹی کی اہم میٹنگ

کراچی: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ‎اور پیمرا کی کمیٹی کی...
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2020 11:40pm

کراچی: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ‎اور پیمرا کی کمیٹی کی کراچی میں میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان میں انٹرٹینمنٹ چینلز پر چلنے والے ڈراموں اور مواد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

پیمرا اور پی بی اے نے 5 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا جو شفاف انداز میں ڈراموں اور دیگر مواد کے حوالے سے شکایات پر غور کرے اور اپنی سفارشات دے۔

یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ اس کمیٹی کی سفارشات تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول ہوں گی۔

پی بی اے ایک ہفتے کے اندر پیمرا کو کمیٹی کے دائرہ اختیار کے حوالے سے ورکنگ پیپر کا ڈرافٹ پیش کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div