Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پروڈکشن کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا اعلان

امریکی پروڈکشن کمپنی نے رئیلٹی شو میں کامیاب ہونے والے شخص خلاء...
شائع 22 ستمبر 2020 09:03am

امریکی پروڈکشن کمپنی نے رئیلٹی شو میں کامیاب ہونے والے شخص خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

پروڈکشن کمپنی اسپیس ہیرو نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں ایسی ٹی وی سیریز بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ خلاء میں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کو موقع دیا جائے گا اور شو میں کامیاب ہونے والے شخص کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا جائے گا۔

پروڈکشن کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار خلانورد اور ارب پتی کے علاوہ ایک عام انسان کو خلاء میں جانے کا موقع ملے گا۔

یہ کمپنی دنیا بھر سے خلاء میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو انتخاب کرے گی، جو شو میں خلا باز بننے کی تربیت کے عمل لیں گے اور اختتام پر ووٹوں کے ذریعے اس شو کو دیکھنے والے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

جب شو کے فاتح کا اعلان ہوگا تو اسے 2023 میں ناسا کے خلابازوں کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں جانے کا موقع ملے گا، اور اس کے سفر کو بھی کیمرے کی آنکھ سے قید کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div