Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت،معاہدہ طے پاگیا

لاہور:پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل...
شائع 15 اکتوبر 2020 09:02am

لاہور:پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی،انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔

گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی،انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28نکاتی معاہدہ طے پاگیا، مسلم لیگ کے مقامی رہنماء پومی بٹ اور مرکزی رہنما ءخرم دستگیر نے معاہدے پردستخط کئے۔

پی ڈی ایم کے 16اکتوبرکے جلسےکیلئےڈپٹی کمشنرنےنوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن پی ڈی ایم کی جانب سے سےاقرار نامہ جمع کروانےپرجاری کیاگیا۔

گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے مابین طویل نشست ختم ہوئی،جس میں طے پایا کہ جلسے کا وقت شام 5سے رات 11بجے تک مقرر ہوگا۔

معاہدے کے مطابق جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھنا لازم ہوگا،بغیرماسک اورسینیٹائزر کے کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہوسکتا،کوئی رہنما ءاسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا،پی ڈی ایم جی ٹی روڈ کو بند نہیں کرے گی،معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔