Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس:نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت

لاہور :احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں مسلم لیگ...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 12:17pm

لاہور :احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دے دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف ودیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر 9 اکتوبر کو اشتہار وصول کروائے گئے،رہائش گاہ پر نمائندے نے اشتہاروصول کرنے سے انکارکیا۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن اوررائیونڈ رہائش گاہوں پر بھی اشتہارات آویزاں کردیئے گئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے جلدی ٹرائل کروانا ہے تو ہم دیگر ملزموں کا ٹرائل شروع کر لیتے ہیں اور اگر نہیں تو پھر نوازشریف کو پیشی کیلئے مہلت دے دیتے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی کہ عدالت قانون کے مطابق کیس کی کارروائی جاری رکھے، دیگر احتساب عدالتوں میں بھی ایسے ہی کیا گیا۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دے دی اور مزید سماعت 10نومبرتک ملتوی کردی۔