Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نےقومی احتساب بیورو(نیب )کو کیپٹن(ر)صفدر کی...
شائع 15 اکتوبر 2020 11:19am

پشاور ہائیکورٹ نےقومی احتساب بیورو(نیب )کو کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے روک دیا،ہائیکورٹ نے کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو گرفتار کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا،محمد صفدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ میں قبل ازگرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوط نے کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 4نومبر تک محمد صفدر کی گرفتاری سے روک دیا۔

بعدازاں کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی ناجائز غیر آئینی حکومت کو بچانے اور سیاسی مخالفین کیلئے نیب ادارے کو بنایا تھا اور نیب کی وجہ سے اداروں میں کرپشن بڑھی ہے اور ایک دن نیب پر بھی کمیشن بنے گا۔

محمد صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریرپرنیب نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن نیب دو سال میں میرے اثاثوں کے بارے میں کچھ نہ بتا سکا۔

کیپٹن (ر)صفدر نے مزیدکہا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک کامیاب ہوچکی ہے اورعنقریب عمران خان بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لے کر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔

کیپٹن صفدر نے مطالبہ کیا کہ عاصم باجوہ بھی اپنے اثاثوں کا جواب دینے کیلئےکمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اورسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی استعفی دینا پڑے گا ۔