Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کوروناایس او پیز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے،اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمرنے کہاہے کہ کورونا وائرس دوسری لہر...
شائع 15 اکتوبر 2020 12:18pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمرنے کہاہے کہ کورونا وائرس دوسری لہر خطرناک ہوسکتی ، کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیاکہ ملک بھر میں کورونا کیسزبڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2.37فیصدر ہے ،مثبت کیسز کے یہ اعداد وشمار50 روزمیں سب سے زیادہ ہیں، آخری بار مثبت کیسز کا یہ رجحان 23 اگست کو دیکھا گیا تھا۔

اسد عمر نے اموات سے متعلق بتایاکہ رواں ہفتے کے پہلے 4 روز کورونا سے روزانہ 11 اموات ہو رہی ہیں یہ شرح 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز سب سے زیادہ ہیں ، کراچی میں کورونا کیسز کی سطح بلند جبکہ لاہور اوراسلام آباد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

سربراہ این سی او سی نے مزید کہا کہ موقع ہے ہم سب کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو سنجیدہ لیں ورنہ دوسری صورت میں حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔