Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے کی تردید

اسلام آباد:آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 03:02pm

اسلام آباد:آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیر الاسلام نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے کی تردید کردی۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیر الاسلام نے سینئر صحافی انصار عباسی سے گفتگوکے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ ہی کبھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوئی پیغام بھیجا تھا اور نہ ہی ان سے استعفیٰ طلب کیاتھا۔

جنرل (ر)ظہیرالاسلام نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ باتیں بالکل غلط ہیں جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ میں نے 2014 کے دھرنے کے وقت ہر موقع پر نوازشریف کی حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے سیاسی انداز سے نمٹا جائے تاکہ احتجاج ختم کیا جا سکے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہاکہ کہا گیا تھا کہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو نتائج بھگتنا ہوں گے اور مارشل لاء بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔