Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سائبر کرائم کا انوکھا کیس: ہراساں کرنے پرخاتون اسکول ٹیچر گرفتار

ملزمہ کے پاس سے کئی موبائل فون کی سم بھی ملی ہیں۔
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 06:48pm

کراچی کی تاریخ میں سائبر کرائم سرکل کوانوکھا کیس موصول ہوا۔لڑکیاں بھی لڑکوں کو ہراساں اوربلیک میل کرنے لگیں۔

متاثرہ شخص طاہرنے ایف آئی اےسائبرکرائم سرکل میں شکایت درج کرائی۔

ایف آئی اےنے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچرسمیراکو گرفتارکرلیا۔

ملزمہ کےموبائل فون سےبلیک میلنگ اوردیگر شواہد برآمدکرلیے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزمہ نے لڑکے سے دوستی کی۔لڑکی نےغیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں۔لڑکی نے لڑکے کو شادی کا کہا۔لڑکے کےانکارپرملزمہ نےتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔گرفتارملزمہ خاتون نے کئی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا رکھی ہیں۔

خاتون کوگرفتار کیا تو کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے۔گرفتارملزمہ اس سے پہلے کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر چکی ہے۔ لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ والی کئی غیراخلاقی ویڈیوز بھی مل گئی۔گرفتار ملزمہ نے طاہر کے قریبی رشتہ دارکو بلیک میل اور ہراساں کیا۔

ملزمہ کے پاس سے کئی موبائل فون کی سم بھی ملی ہیں۔ ملزمہ موبائل سم اس طرح کے معاملات میں استعمال کرتی تھی۔