Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات...
شائع 15 اکتوبر 2020 07:12pm

وزیراعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں برآمدات بڑھانے، ملکی صنعت کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کے حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔

وزیراعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وفاقی وزیرمحمد حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین ایف بی آرجاوید غنی بھی موجود بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وفد نے کورونا وائرس کے پیش نظر صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے برآمدات بڑھانے، ملکی صنعت کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعظم نے کہا کے حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کے ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات سے زر مبادلہ حاصل ہوگا جو فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ ہو سکیں گے۔وزیر اعظم نے انڈسٹری اور یونیورسٹیوں کے درمیان ریسرچ و ٹریننگ کے حوالے سے روابط قائم کرنے پر زور دیا تاکہ نوجوانوں کو فنی مہارت حاصل ہوسکے۔

وزیراعظم نے وفد کی طرف سے دی گئی ۔ تجاویزپرمتعلقہ وزارتوں اورایف بی آرکو ہدایات جاری کیں ۔