Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا جلسے میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے صاحبزادہ جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ...
شائع 15 اکتوبر 2020 07:14pm

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے صاحبزادہ جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ وہ گوجرانوالہ جلسے میں ہرگز شرکت نہیں کریں گے، نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف ہے، انہوں نے دو دن میں فیصلہ نہ کیا تو وہ اسمبلی رکنیت سے مشروط طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے صاحبزادہ جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ انہیں نواز شریف کے بیانئے سے اختلاف ہے، اور اسی اعلامیے پر گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا جس میں وہ شرکت نہیں کریں گے. جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں نوازشریف کیلئے مشرف حکومت کا حصہ بننے کی آفر ٹھکرائی، اسمبلی میں آوارہ مزاج شخص نے مجھ سے بد تمیزی کی، چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ سی با کردار شخصیت بتائیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کل پرسوں تک میاں نواز شریف نے فیصلہ نہ دیا تو میں اپنا استعفیٰ لیکر جا رہا ہوں سپیکر اسمبلی کے پاس جاؤں گا لیکن شرط یہ کہ، میرے ووٹوں سے جیتنے والے ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے عبدالرؤف اور ایم اپی اے اختر رسول بھی مستعفی ہوں، آئندہ الیکشن میں ان کے خلاف امیدوار کھڑے کروں گا۔