Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مولانا عادل کا قتل ، پولیس حکام کی علماء سے ملاقات

کراچی میں مولاناعادل کے قتل کامعاملے پرایڈیشنل آئی جی کرچی نے...
شائع 15 اکتوبر 2020 07:24pm

کراچی میں مولاناعادل کے قتل کامعاملے پرایڈیشنل آئی جی کرچی نے محودآبادمیں علماء کمیٹی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں علماءکمیٹی کی ایڈیشنل آئی جی سے کیاگفتگوہوئی۔

ملاقات میں انکوائری کمیٹی کاعلماسےتعاون کےحوالےسےاہم فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی نےانکوائری کمیٹی کیلئے2علماءکے نام مانگ لیے۔ تاہم علماء نے ایڈیشنل آئی جی کوہڑتال کےموضوع پرگفتگوسےانکارکردیاتھا۔

پہلے علماء کمیٹی نے معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 48گھنٹے کی مہلت دی۔ کراچی علماء کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مولانا عادل کی ملک وبیرون ملک بے شمار خدمات ہیں اور انہوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے اقدامات کریں جبکہ علماء کمیٹی مولانا عادل کو سیکیورٹی نہ دینا حکومتی غفلت سمجھتی ہے لہٰذا حکومت تمام دینی اداروں اور اہم علماء کو فول پروف سیکیورٹی دے۔

اعلامیے کے مطابق علماء اور مدارس نے امن وامان برقرار رکھنے میں ہمشیہ مؤثر کردار اداکیا اور مولانا عادل کی نمازجنازہ کے موقع پر امن وامان مکمل برقرار رکھا گیا۔

علماء کمیٹی نے حکومت کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 48 گھنٹوں میں مولانا عادل کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔