Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کہ کراچی کی مردم...
شائع 15 اکتوبر 2020 08:04pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کہ کراچی کی مردم شماری دوبارہ کی جائے نمائندگی اور وسائل کا نظام ابادی کے حساب سے رکھا جائے بااختیار سٹی حکومت ہونی چاہئیے۔

کراچی پریس کلب کی دعوت پر پریس کلب پہنچے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی مردم شماری دوبارہ کی جائے نمائندگی اور وسائل کا نظام وسائل ابادی کے حساب سے کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جزائر کا خفیہ ایجنڈا سامنے لایا جائے باآختیار شہری حکومت کا نظام ہونا چاہئیے چار بڑی سیاسی جماعتوں نے کراچی کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کہنا تھا کہ کراچی میں گریڈ یک سے سولہ تک کے لئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ٹائیگر فورس عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے بھتہ خور فورس بن جائیگی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جزائر کا خفیہ ایجنڈا سامنے انا چاہیے تین سے چار سیاسی جماعتیں کراچی کے ساتھ کھلواڑکررہی ہیں گریڈ ایک سے سولہ گریڈ تک کی ملازمت پر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔