Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

اسمبلی تحلیل کرنیکی پیشگوئی

سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 10:26pm

سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی پیش گوئی کردی۔

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات نے کہا کہ طبیعت کی خرابی اور ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتاری کے وارنٹ نکالے گئے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں عمران خان جلد گھر جائیں گے یا صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہیں گے. پی ڈیم ایم کی تحریک حکومت ٹی خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس بار مولانا فضل الرحمن سے کوئی دو ہاتھ بھی نہیں کرے گا. حکومت کو ہٹانے اور دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سوائے این آر او نہیں دوں گا کہ علاوہ کوئی بیانیہ نہیں. اسیمبلی توڑنے کی بات شیخ رشید نے کی ہے اور ایسی باتیں شیخ رشید ہی کرتے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ جے یو آئی کا لانگ مارچ مولانا فضل الرحمن کا ذاتی فیصلہ تھا مگر موجودہ تحریک پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ اس بار کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ وزیر اعظم اور انکی کابینہ کو گھر بھیجنے کے تمام آپشنز پر بات ہوریی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے. گوجرانوالہ کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لالا موسی سے بلاول بھٹو کی قیادت میں تاریخ ساز ریلی نکالی جائے گی. سندھ کے جزائر پر عوام کی ترقی کے لیے وفاق سے بات کی تھی مگر حکومت نے غیر آئینی اور غیر قانونی آرڈیننس نکال کر واضع کردیا ہے کہ جزائر کے معاملے پر سندھ سے کسی قسم سے بات نہیں ہوگی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جلد سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرارداد پیش کریں گے۔ عدالت سے بھی رجوع کیا ہے امید ہے فیصلہ سندھ کے حق میں آئے گا۔