Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

جزائر سے متعلق تحفظات دور کرنیکا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ اٹھارھویں ترامیم کے بعد...
شائع 15 اکتوبر 2020 10:21pm

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ اٹھارھویں ترامیم کے بعد گندم کی کمی کو پورا کرنا اور پرائس کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کے کام ہیں جزائر کےمطلق ارڈینس پر تحفظات دور کرینگے۔

گورنر ھاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل دوجزیروں ڈنگی اور بھنڈار کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیس کنٹرول کرنا اور گندم کی کمی دور کرنا بھی صوبائی حکومت کا کام ہے، آرڈینس کوئی خلاف قانون نہیں ہے اور کوئی متنازعہ چیزیں تعمیر نہیں ہورہی جب تک کراچی اسمارٹ سٹی میں تبدیل نہیں ہوگا کرائم کنٹرول نہیں ہوگا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے تہیہ کرلیا ہے کہ سندھ کی عوام کو ایک نیا شہر بنا کر دینا ہے جو کہ 8ہزار ایکڑ پر ہوگا جس کا ریونیو سندھ حکومت ملے گا اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو روز گار ملے گا ۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کو گرین بنایا جائیگا جس پر پچاس ملین ڈالر تخمینہ لاگت ائیگی اس منصوبے کو ملائشیا طرز کا بنائیں گے چائینہ گلوبل سٹی بنایا جائیگا سندھ حکومت وفاق کی پارٹنر شپ پر اسکتی ہے ہر طرح کے تحفظات دور کئیے جائینگے۔