Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

مقبوضہ کشمیر میں ترنگے کی توہین پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا

جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی پریس کانفرنس ہوئی، پی...
شائع 23 اکتوبر 2020 07:07pm

مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی پریس کانفرنس ہوئی، پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں صرف کشمیری اور پی ڈی پی کے پرچم رکھے گئے جس پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا۔

پریس کانفرنس میں ترنگا کیوں نہیں رکھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ترنگے کی توہین پر انڈین میڈیا سیخ پا ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے واضح کردیا کہ کشمیر کا قومی پرچم بحال ہونے تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div